لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ایک رول نمبر کی دو سلپس جاری

چوہنگ(قدرت روزنامہ)لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ،ایک رول نمبر کی دو سلپس جاری کر دی گئیں،سپرنٹنڈنٹ نے ایک لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت جبکہ دوسری لڑکی کو باہر نکال دیا ،اتفاق سے دونوں طالبات کے نام اور ولدیت بھی ایک جیسی تھیں ۔متاثرہ طالبہ کے والد لیاقت علی کے مطابق سالانہ میٹرک امتحانات 2021 کے لئے مختلف اوقات اور مختلف مقامات سے دوطالبات نے پرائیویٹ سالانہ میٹرک امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کرائے اور دونوں طالبات کے نام وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تھے ،تاریخ پیدائش مختلف اور ایڈریس مختلف تھے،دونوں طالبات کو رول نمبر

140044 کے تحت دو الگ الگ سلپس تصویریں دونوں کی لگا کر جاری کر دی گئیں ، اتفاق سے دونوںکا سینٹر بھی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ اے منتخب ہوا ۔ گزشتہ روزکیمسٹری کا پیپر تھا ، سپرنٹنڈنٹ نے ایک طالبہ جس کی تاریخ پیدائش02/10/2005 وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی جبکہ واڑہ گماراں والا کی رہائشی طالبہ وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی تاریخ پیدائش10/04/2005 کو باہر نکال دیا۔لڑکی نے پیپر دینے سے روکنے پر زار و قطار رونا شروع کر دیا ،والدین بھی دہائی دیتے رہے مگر امتحانی عملے کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی۔ طالبہ او رلڑکی کے والدین نے حکام سے نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ پیپر لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago