” لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ” اعتزاز احسن بھی بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی  لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا   کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی اور قانونی حق ہے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں، میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا،   ضروری نہیں ہوتا آپ آج ہی کامیاب ہوجائیں، ن لیگ پر اعتبار کم ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ کئی سالوں سے ہورہی ہے، پی ڈی ایم کی 23 مارچ کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کرکے دکھادیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا ہے، انہوں نے بڑا کام کیا ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

16 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago