پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پیش قدمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل جارہا ہے جس کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز آج صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔

آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز کیا، اننگ کا آغاز آسٹریلیا نے 5 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر شروع کیا۔

          اب تک آسٹریلیا نے 18 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ ان کی کوئی وکٹ نہیں گری ہے جبکہ شائقین کرکٹ چھٹی والے دن بھی صبح سویرے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

پنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار اور پیر کے روز بارش کے امکانات کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز کھیل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگ چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز اسکور کرکے ڈیکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی پہلی اننگ

کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا رکھے تھے، کریز پر امام الحق 132 اور اظہر علی 64 بناکر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں بیٹنگ آرڈر نے اچھا کھیل پیش کیا اور جس کھلاڑی نے بلا تھاما اس نے جم کر آسٹریلوی بولرز کی پٹائی کی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185، امام الحق نے 157 کپتان بابر اعظم نے 36 بنائے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 44 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اننگ کو ڈکلیئر کرتے وقت پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اور افتخار احمد کریز پر موجود تھے، محمد رضوان نے 29 جبکہ افتخار احمد نے 13 رنز اسکور کرلیے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون ، پیٹ کمنز اور مارنس لبوشن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

43 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

52 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago