ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں جس کے بعد اب سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تمام کورونا پابندیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا ، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام ، مسجد نبویﷺ سمیت ملک کی تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، کھلے مقامات پر ماسک کی شرط لاگو نہیں ہوگی ۔
سعودی حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے ، مملکت میں آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی البتہ ویکسین لگوانا لازمی ہے ۔ ماہ صیام میں بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسجد نبوی ﷺ میں نمازی پوری گنجائش کے مطابق تراویح ادا کر سکیں گے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…