نومولود بچوں کا باپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

 

لاہور(قدرت روزنامہ)ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچے اپنے باپ کی شخصیت سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ان سے ہی زیادہ جلدی سیکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جو اپنے باپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزرتے اور کھیلتے ہیں۔

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق ان بچوں کی ذہنی نشونما زیادہ اچھی ثابت ہوئی جہنوں نے ابتدائی ماہ کا عرصہ اپنے والد کے ساتھ گزارا تھا۔اس تحقیق میں ماہرین نے اندازہ لگایا کہ بچوں کی سماجی رابطے اور رویئے پر والد سے تعلق کافی اثر انداز ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں بولنے، سننے، سمجھنے کے ساتھ ساتھ مطالعے کی صلاحیت دوسرے بچوں سے کافی بہتر ہوتی ہے۔اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ والد اپنے بچوں کی ذہنی صلاحیت اور سماجی رویوں کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کم آمدنی ولے گھرانوں میں معاشی مشکلات کے باعث والد اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے بچے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں ۔ماہرین نے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15 سال کی عمر تک والد اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے تو بچے کی ذہنی نشو نما کو بہتر اور دیگر مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago