آپ موٹاپے سے تنگ ہیں! جانئیے؛ تیزی سے وزن کم کرنے والے پھل کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

لیموں
لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے، لیموں میٹابالزم تیز کرنے کے ساتھ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔لیموں بیماریوں سے بچانے کے ساتھ چربی پگھلاتا ہے، موٹاپے کے شکار لوگ روزانہ ایک لیموں استعمال کریں۔
لیموں کو سلاد سالن پر نچوڑ کر یا لیموں پانی بنا کر استعمال کریں، لیموں پانی میں زیادہ نمک اور چینی کا استعمال نہ کریں۔نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے۔

گریپ فروٹ
گریپ فروٹ یعنی سنگترہ منفرد کیمیائی خصوصیات کی بنا پر موٹاپے پر قابو پانے کے لیے بہترین پھل ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور اس پھل سے انسولین کی سطح متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں چربی کے جمع ہونے کے عمل میں کمی آتی ہے اور جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

سنگرے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں موجود فائبر سے پیٹ کو بھرنے میں مدد ملتی ہے اور تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے۔

کیلا
کیلے پوٹاشیئم سے بھر پور ہوتے ہیں، کیلوں کا زیادہ استعمال وزن کو بڑھاتا ہے جبکہ روزانہ ایک یا دو کیلوں کا استعمال کر لیا جائے تو یہ میٹابولزم کی رفتار کو تیز کرتے ہیں اور ورزش کی صورت میں متاثر ہونے والے پٹھوں کی بھی مرمت کرتے ہیں۔

مالٹے، کینو اور موسمی
موسم سرما کے آتے ہی مزیدار پھل مالٹوں اور کینوؤں کی بھی آمد ہو جاتی ہے جو وٹامن سی سے بھر پور ہوتے ہیں اور وزن میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دو ماہ تک مالٹوں کا رس پینے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اور وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔

بیریز
بیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتی ہیں، یہ وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مدد دیتی ہیں، اس کے علاوہ یہ وٹامن سی سے بھی بھر پور ہوتی ہیں۔اسٹرابیری جامن اور فالسہ یہ بھی بیری کی ہی اقسام میں شمار کیے جاتے ہیں، جامن فالسوں یا اسٹرابیری کا استعمال کر لیا جائے تو یہ بلیو بیریز جتنا ہی فائدہ دیتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

4 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

11 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

17 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

30 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

34 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

41 mins ago