ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اتوار کے روز خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . ملک کےدیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا .

پیر کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا . تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا،

گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)خیبر پختونخوا : چترال 06، میرکھانی 04، کالام، دروش 03، دیر 01، گلگت بلتستان: گوپس، ہنزہ، بگروٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . برفباری (انچ): استور میں ٹریس برفباری ریکارڈ ہوئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، استور منفی02 ،کالام منفی 01،پلوامہ اور بارہ مولہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں