فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ، کس نے قتل کیا اور کیوں ؟ افسوسناک انکشاف

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ، نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، پولیس نے تدفین سے قبل لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا ، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا ۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے ، قتل ہونے والی ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ۔ والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا ۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Recent Posts

خضدار میں دو بھیڑیوں کو مارکر کھال اتارنے کی وڈیو، ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اظہار تشویش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خضدار کے پہاڑوں میں دو بھیڑیے مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔ خضدار کی تحصیل…

2 mins ago

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر بحال کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر دہانہ سر کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے…

10 mins ago

کوئٹہ تفتان نیشنل ہائی وے، چیک پوسٹوں پر اشیائے خورونوش کی نقل و حمل کرنیوالوں کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین اوربلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں…

17 mins ago

پنجگور، زمین کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے دازی بونستان میں زمین کے تنازعے پر بھائیوں میں جھگڑا ،…

25 mins ago

ترقیاتی منصوبوں پر حملہ کروانے والے بلوچستان میں ترقی نہیں چاہتے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب…

32 mins ago

1973 کا آئین خود کو نہیں بچا سکا تو عوامی مفادات کا کیا تحفظ کریگا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل لائرزفورم کے زیر اہتمام ہفتہ کو پریس کلب کوئٹہ میں ممتاز قانون دان…

41 mins ago