ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ناکام نہیں لوٹیں گے،مولانا فضل الرحمان

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں ،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ناکام نہیں لوٹیں گے،حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں، چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں

کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اقدام حکومت کو بچا نہیں سکتے جبکہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور عدم اعتماد کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ناکام نہیں لوٹیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سے بھاگنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، پشاور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ بہت افسوسناک ہے، ریاست اور ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

43 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

58 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

1 hour ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago