ملک کی بڑی جماعتوں کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پہ اکٹھا کر لیا ،اسعد محمود کا بڑا اعلان

میانوالی(قدرت روزنامہ) جے یو آئی نے ملک کی بڑی جماعتوں کو وزیراعظم پر تحریک عدم اعتماد پہ اکٹھا کر لیا ہے جلد بہتر رزلٹ ملے گا پاکستان میں کمزور حکومت کی وجہ سے امن و امان تباہ خارجہ پالیسی ناکام اور قانون کی رٹ ختم ہو چکی ہے دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے ہم ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیئے کوشاں ہیں مگر حکومت مغربی ایجینڈے پہ عمل کرتے ہوئے اسلامی قانون و آئین ہی کو ختم کرنے کے درپے ہے ملک میں قادیانیوں کو اچھی و اہم پوسٹوں پہ تعینات کیا گیا ہے اس پر ہم سراپا

احتجاج ہیں مگر حکومت خاموش تماشاء بنی ہوء ہے قوم و آئین قادیانیوں کے کفر و غیر مسلم ہونے پہ متفق ہے حکومت انکی سپورٹ سے باز رہے جمعیت کے ہوتے ہوئے ملک میں مغربی تہذیب کبھی زور نہیں پکڑ سکتی ان خیالات کا اظہار جے یو آء کے پارلیمانی لیڈر برائے قومی اسمبلی ایم این اے مفتی صاحبزادہ اسعد محمود نے کندیاں میں منعقدہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کندیاں کے تحت کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس میں حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں پہلے سیشن کی صدارت دربار پیر پٹھان تونسہ شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ نصرالمحمود تونسوی نے کی جبکہ اگلے سیشن میں صدارت نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خواجہ عزیز احمد آف خانقاہ سراجیہ نے کی اور خصوصی شرکت صاحبزادہ سعید احمد نائب امیر جے یو آء پنجاب وصاحبزادہ نجیب احمد ضلعی امیر ختم نبوت نے کی اس موقعہ پر مزید خطاب کرتے ہوئے مفتی اسعد محمود نے کہا کہ جے یو آء کی میراث جاگیریں نہیں بلکہ علما اکرام اور خانقاہوں کی سپورٹ ہے ملک میں اور بیرون ملک اسلام اور قوم کی ترجمانی جے یو آء ہی کر رہی ہے اور ہم نے کبھی مذہب کو فروخت نہیں کیا جے یو آء ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضامن یے مگر سیکولر لوگوں اور حکومت نے عورت کے حقوق کے نام پہ عورت مارچ نکلوا کے عورت کی سالانہ بنیادوں پہ تذلیل کر رہی ہے ہم اس یہودی تہذیب و ثقافت کو بزور بازو روکیں گے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان کو عمل میں لائے بغیر دھشت گردی اور فرقہ واریت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا قادیانی آئین پاکستان کو نہیں مانتے ہر وقت اور ہر موقع پر استحکام کے خلاف مذموم کاروائیوں میں مصروف رہتے ھیں حکمران ان کولگام دیں قادیانیت ایک فتنہ ھے شریعت کے مطابق فتنہ کا قلع قمع کیا جاتا ھے مرتد اور زندیق کے لئے شریعت کے مطابق سزا کیلئے قانون سازی کی جائے اسرائیل امریکہ اور بھارت ملکر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ھیں کانفرنس کی پہلی نشست کے صدر خواجہ نصرالمحمود تونسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت محمدیہ اتحاد سے قادیانیوں کا مقابلہ کر سکتی ھے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوایا تھا ہم بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اس فتنہ کو روکنے کے لیئے اس کے سامنے بند باندھے ہوئے ہیں تحریک منہاج القرآن کے رہنما پروفیسر اعجاز ملک نے کہا کہ امت کے اتحاد کا واحد نقطہ عقیدہ ختم نبوت ھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں ہی راہ نجات ھے کانفرنس سے خواجہ نجیب احمد، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سلیم ، علامہ نور محمد ہزاروی ، قاری عثمان علی ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں ختم نبوت کے پروانوں نے بھرپور شرکت کی پنڈال کی سیکورٹی ختم نبوت یونٹ کندیاں کے ورکرز اور کندیاں پولیس نے کی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

38 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

53 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

57 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago