سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پر عائد پابندی ختم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی سعودی آمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔سعودی ایوی ایشن حکام نے نئی سفری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ائرلائنز کی ملک میں آمد پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔ نئی سفری پالیسی کے مطابق اب جنوبی افریقا، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، افغانستان، ملاوی، موزمبیق، مڈغاسکر، نائجیریا اور انگولا سمیت 17 ممالک کی ایئرلائنز کی سعودیہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔دریں اثنا سعودی حکومت نے مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ برائے کورونا کی

شرط بھی ختم کر دی ہے، مسافروں کی سعودی آمد پر ادارہ جاتی اور گھر پر لازمی قرنطینہ پابندی کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی انفیکشن ٹریٹمنٹ کے لیے انشورنس کور کی موجودگی بدستور برقرار رہے گی۔نئی پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے مسافروں سے وصول کردہ فیس کی واپسی ایئر لائنز پر لازم ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago