قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، حافظ حسین احمد

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد/لاہور(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانا کیا اس کو جائز تسلیم کرنا نہیں ہوگا، دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہے جس میں مردانہ، زنانہ، درمیانہ اور فوجی مارچ ہورہا ہے۔ اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بقول پی ڈی ایم کے پیپلز پارٹی نے ان کے پیٹھ میں چھرا گونپا ہے اب آصف زرداری

ایک بار پھر ان کے پاس آئے ہیں تو کیا اب دوسرا چھرا گھونپیں گے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری منزل ایک ہے لیکن راستے جدا ہیں،زرداری تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ امپائر تونیوٹرل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساڑھے تین سال سے 48گھنٹوں کی بات کررہے ہیں لہذا بتایا اور سمجھایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں؟ ظاہر ہے مولانا فضل الرحمن نے سوچ سمجھ کر ہی بات کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں کی بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ یہ بات مولانا فضل الرحمن نے کی ہے ان سے پوچھا جائے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے پوچھتے ہیں کیوں کہ 48گھنٹوں والی بات میں نواز شریف، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں سے یہی کہا جارہا ہے کہ استعفے آگئے، استعفے جیب میں پڑے ہیں، استعفے دیدئیے ہیں، استعفے دسمبر میں آجائیں گے، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے،سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا لیکن اسی اسمبلی سے سینٹ کا الیکشن لڑاگیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا الیکشن لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکرکیا اسی اسمبلی کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago