واٹس ایپ پر گروپ بنانے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ کی ملکیت والی میسجنگ ایپ جو ہمیشہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس
اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی خصوصیات پیش کرتی رہتی ہے۔ اور اس وقت وہ کئی نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے، ان میں سے کچھ خصوصیات بیٹا میں ہیں اور کچھ کام جاری ہیں۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک نیا کمیونٹی فیچر متعارف کرانے والا ہے۔ یہ فیچر گروپ کے ایڈمن کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوگا۔ اس فیچر سے ایڈمنز گروپ کے اندر بھی گروپ بنا سکیں گے۔’اپنے گروپس کو اکٹھا کر سکیں گے، یعنی وہ گروپس جن کو آپ چلاتے ہیں ان تک آپ ایک ہی جگہ پر آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں’۔ واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک نئے چیٹ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس کے ذریعےتمام گروپس میں اراکین کو ایک ساتھ اعلانات یا پیغامات بھیج سکیں گے اور انہیں اپ ڈیٹ رکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کمیونٹیز ایک بہترین جگہ ہوگی جہاں گروپ ایڈمنز کو پلیٹ فارم پر گروپس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر مستقبل میں متعارف ہونے والا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن کسی کی اجازت کے بغیر دوسرے ممبرز کے پیغامات ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اور ڈیلیٹ کرنے کے بعد یہ نوٹ ‘Deleted by Group Admin’ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago