(قدرت روزنامہ)ہفتے کا دن پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکاروں کے لیے
بہت بھاری ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے زیادہ تر مشہور لیجنڈری اداکار ہفتے کے دن ہی ہم سے جُدا ہوئے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے پاکستانی اور ہندوستانی اداکار ہیں جو اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر ہفتے کے دن ہی رخصت ہوئے۔ عمر شریف لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں ہفتے کے دن 2 اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی قبر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں بنائی گئی ہے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ کامیڈی کنگ کا اصل نام محمد عمر تھا۔ انہوں نے 1974 میں اسٹیج ڈراموں میں کام کا آغاز کرنے کے بعد ڈرامے میں استعمال ہونے والا نام ’عمر ظریف‘ رکھا۔ سری دیوی بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال بھی ہفتے کے روز 26 فروری 2018 کو ہوا تھا۔ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئیں۔ سری دیوی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ: میری دعا ہے مجھے اس دن موت آئے جب سارا شہر سُو رہا ہو۔ ان کی خواہش بھی پوری ہوگئی۔ سہیل اصغر پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سہیل اصغر بھی ہفتے کے دن 13 نومبر 2021 کو ہوا تھا۔ سہیل اصغر نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو میں کام کیا، سہیل اصغر نے ریڈیو کے بعد تھیٹر پر اداکاری شروع کی۔ اُنہوں نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔ مسعود اختر معروف اداکار مسعود اختر بھی آج ہفتے کے دن ہی اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کے انتقال کی خبر آگ کی طرح ملک بھر میں پھیل گئی ان کے چاہنے والے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ 5ماہ پہلے مسعود اختر کے اکلوتے بیٹے بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے انتقال کرگئے تھے۔ مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔1960 میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ نائلہ جعفری: اداکارہ نائلہ جعفری جو کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں وہ بھی ہفتے کے دن 17 جولائی 2021 کو ہم سے جدا ہوئی تھیں۔ 1990 کی مقبول ٹی وی اداکارہ، ماڈل و فیشن ڈیزائنر نائلہ جعفری 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور پھر ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا زرائع…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گو رنر بلوچستان نے عمر کی بالائی حد 43 سال کرنے کی منظوری دے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل گورنر ہاوس کوئٹہ میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…