کھیل سمیت تمام غیر نصابی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو نکھارتی ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کھیل سمیت تمام غیر نصابی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کی گرومنگ کرتی ہیں،ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،گوادر یوتھ فیسٹیول سے بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کی مخفی اور پنہاں صلاحیتوں کا ادراک ہوگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو گوادر تین روزہ یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹول کے آغاز پر خصوصی پیغام میں کہی، انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلوچستان کے نوجوان تبدیل ہوچکے ہیں وہ اب علم اور قلم دوست ہیں،مکران کے نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،وزیراعلیٰ نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی، انہوں نے کہاکہ گوادر نہ صرف سی پیک کی شہ رگ بلکہ صوبے کی پوری ساحلی پٹی میں بھی اس کی نمایاں حیثیت ہے،گوادر کے نوجوان اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،نوجوان صحت مند مثبت اور تعمیری معاشرے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ نوجوان امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے تخریب کار عناصر کی بھرپور انداز سے نفی کریں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

20 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

30 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago