ٹی وی چینل کے حکومتی بائیکاٹ، سرکاری پابندیوں اور اشتہارات کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے نجی ٹی وی چینل کے حکومتی بائیکاٹ، سرکاری پابندیوں کے نفاذ اور اشتہارات کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اب عمران نازی بن چکے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد عوام کو نازی ازم سے نجات دلائے گی، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے، میڈیا کی زباں بندی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کا بائیکاٹ،سرکاری پابندیوں کے نفاذ اوراشتہارات کی بندش کی قابل مذمت اقدام ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ عمران نیازی عمران نازی بن چکے ہیں جبکہ عوام عمران نیازی کا عوام بائیکاٹ کرچکے ہیں، عدم اعتماد اس نازی ازم سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے موجودہ حکومت کی ناکامیاں اور غلط پالیسیاں سامنے لانے پر پی ٹی آئی نجی ٹی وی چینل کے خلاف جنگ پر اتر آئی ہے انہوں نے کہاکہ آف ائیر کردیا صحافیوں کی پسلیاں توڑنے، میڈیا کی زباں بندی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے، حکمرانوں کی رسوائی اور رخصتی کا وقت آتا ہے تو وہ میڈیا کا آئینہ توڑنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میڈیا کے خلاف کالے قوانین، میڈیا پر پابندیوں کونہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ میڈیا کی آزادی، دستوری آزادیوں کے تحفظ کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے گی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

9 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

19 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

32 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

37 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

41 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago