صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہیرو بنناچاہتا ہے، نصیر الدین شاہ

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہی ہیرو بننا چاہتا ہے .

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں سرپرائز سیشن کے دوران بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے آن لائن شرکت کی .

کراچی کے ساحل کنارے سجی ادیبوں، قلمکاروں اور دانشوروں کی محفل، کراچی لٹریچر فیسٹول کے آخری روز آئینِ پاکستان، خبر کے سفر، ٹی وی ڈرامے کے بدلتے نقوش کے حوالے سے بات کی گئی .

آن لائن سیشن میں شریک اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ تمام دیکھنے والوں کو میرا سلام ہو، اللّٰہ نے چاہا تو جلد ملاقات کی امید ہے .

بھارتی اداکار نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ ناچ گانا میرے بس کی بات نہیں .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو صرف اچھا کام یاد رہتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں