حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا .

اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر حلیم عادل شیخ کو روکا اور انہیں وعدے بھی یاد دلائے .

حلیم عادل شیخ سندھ حقوق مارچ کے قافلے کے استقبال کیلئے جارہے تھے .

پولیس کی نفری اسٹیل ٹاؤن موڑ پہنچ گئی، تاہم اسٹیل ملز ملازمین کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے موجود رہی .

اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کیں، ایس ایس پی عرفان بہادر بھی پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں