کرائسٹ چرچ(قدرت روزنامہ) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں کپتان بسمہ معروف کی نومولود بیٹی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی .
نیو نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان بسمہ معروف حال ہی میں ماں بنی تھیں اور وہ اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں .
آج کے بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بیٹی فاطمہ تمام کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں .
بھارتی ٹیم کی کھلاڑی بھی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں اور انتہائی خوش دکھائی دیں .
دوسری طرف بسمہ معروف کہتی ہیں کہ بیٹی کے آنے سے زندگی تبدیل ہو گئی ہے . بندہ اپنے آپ کو بھول جاتا ہے . آپ کی تمام توجہ بچے کی طرف چلی جاتی ہے . اپنے لیے وقت نہیں ملتا .
انہوں نے کہا کہ مصروفیت بڑھ گئی ہے لیکن چونکہ کرکٹ دوبارہ شروع کر دی ہے لہٰذا اس کو بھی دیکھنا ہے . مشکل ضرور ہے لیکن امی کے ساتھ ہونے سے مجھے بڑی مدد مل رہی ہے . .
. .