پیپلز پارٹی کالاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ ، عوامی مارچ کا پرتپاک استقبال

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل عرصے کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ، کراچی سے روانہ ہو کر لاہور پہنچنے والے عوامی مارچ کا جیالوں نے پرتپاک استقبال کیا ، عوامی مارچ کے شرکاکے استقبال کےلئے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ،لاہورکے مختلف مقاما ت اور پنجاب کے قریبی اضلاع سے قافلے بھی عوامی مارچ میں شرکت کیلئے لاہور کے ناصر باغ پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق مراکہ میں قیام کرنے والے عوامی مارچ کے شرکانے ناصر باغ کی جانب سفر کا آغاز کیا جو سارے راستے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔عوامی مارچ کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے صبح سویرے ہی عوامی مارچ کے شرکاکا خیر مقدم کرنے کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوںمیں پہنچ گئے جہاں پارٹی کے منتظمین رہنماﺅں کی جانب سے ان کی حلوہ پوری ، نان چنے اور چائے سے تواضع کی گئی۔ کارکنان سار ادن پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ پیپلز پارٹی صوبائی قیادت کی جانب سے لاہور کو پارٹی پرچموں ،بینرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عوامی مارچ کے شرکا اور استقبالیہ کیمپوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے اور تقریباً4ہزار کے قریب پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وقفے وقفے سے پنڈال کا دورہ کرتے رہے۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات کارکنوں کے قافلے بھی عوامی مارچ میں شرکت کے لئے ناصر باغ پہنچے۔ قافلوں کی آمدکی وجہ سے لاہور کے داخلی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام رہا۔ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو اورپارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ روانہ ہوئے تو کارکنوںنے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بلاول بھٹو کے قافلے کا استقبالیہ کیمپوں

میں بھی استقبال کیا گیا او ران کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ناصر باغ پہنچنے پر کارکنوں نے بلاول بھٹو کی گاڑیوں کا گھیر لیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے جاتے رہے۔

پیپلز پارٹی کی نجی سکیورٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کو اپنے حصارمیں لے کرکنٹینر میں منتقل کیا۔بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ کنٹینر کی چھت پر آکر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago