سردار یار محمد رند کی آصف علی زردای سے دو گھنٹے طویل ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی کی بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند سے طویل ملاقات ہوئی ہے . جس میں موجودہ صورتحال، سیاسی معاملات اور مستقبل کے سیاسی منظرنامہ پر تفصلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا .

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات تقریبا دو گھنٹے جاری رہی . ملاقات کے بعد سردار محمد رند نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ذاتی تعلق ہے ، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، انہوں نے کہا سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی بیٹی کی خیریت دریافت کی تاہم جب سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو سیاسی باتیں ہوتی ہے . ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سرداع یار محمد رند کے صاحبزادے بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں