مکۃ المکرمۃ(قدرت روزنامہ) دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے . سعودی عرب نے رواں سال بیرون ملک سے بھی عازمین کو حج کے لیے آنے کی اجازت دے دی ہے .
سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج دنیا بھر سے اور مملکت کے اندر سے آنے والے عازمین کے ساتھ ہوگا .
وزارت حج و عمرہ ہر ملک کے لیے نظر ثانی شدہ کوٹہ مقرر کرے گی . دنیا بھر سے عازمین 2 سال کے عرصے کے بعد اس سال حج میں شرکت کریں گے .
واضح رہے کہ کورونا کی بیماری کی وجہ سے 2 سال سے سعودی عرب سے باہر سے آنے والے افراد حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکے ہیں .
. .