ملک میں جمعرات تک تیز آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں شروع ہونےوالا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی /وسطی علاقوں پر اثر انداز ہورہا ہے اور بالائی علاقوں پر جمعرات تک موجود رہنے کا امکان ہے .

دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا . تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں

میں موسم سرد اورخشک رہا . تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)خیبر پختونخوا : چراٹ 29،چترال 22، کالام، دیر 20، دروش 18، میرکھانی 13، ڈی آ ئی خان (سٹی 11، ا ئر پور ٹ 01)، ما لم جبہ 06،سیدو شریف 11،پٹن 02، بالا کوٹ ، پشاور، تخت بھا ئی 01، گلگت بلتستان: گوپس02، ہنزہ، بگروٹ ، اسکردو01، پنجاب:ا سلام آباد (گولڑہ02، بو کرہ01)، بھکر 02، راو لپنڈی(چکلا لہ 01)، بلوچستان:ژوب 05، کوئٹہ(سمو نگلی02سٹی 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . برفباری (انچ): استور میں ٹریس برفباری ریکارڈ ہوئی . آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، استور منفی02 ،کالام منفی 01،پلوامہ اور بارہ مولہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں