ملک میں جمعرات تک تیز آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں شروع ہونےوالا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی /وسطی علاقوں پر اثر انداز ہورہا ہے اور بالائی علاقوں پر جمعرات تک موجود رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں

میں موسم سرد اورخشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)خیبر پختونخوا : چراٹ 29،چترال 22، کالام، دیر 20، دروش 18، میرکھانی 13، ڈی آ ئی خان (سٹی 11، ا ئر پور ٹ 01)، ما لم جبہ 06،سیدو شریف 11،پٹن 02، بالا کوٹ ، پشاور، تخت بھا ئی 01، گلگت بلتستان: گوپس02، ہنزہ، بگروٹ ، اسکردو01، پنجاب:ا سلام آباد (گولڑہ02، بو کرہ01)، بھکر 02، راو لپنڈی(چکلا لہ 01)، بلوچستان:ژوب 05، کوئٹہ(سمو نگلی02سٹی 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ): استور میں ٹریس برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، استور منفی02 ،کالام منفی 01،پلوامہ اور بارہ مولہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

13 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

43 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

53 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago