ٌوزیر اعظم سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے خورشیدشاہ کی تجویز مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،خورشید شاہ نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا،اپوزیشن جماعتوں نے دو دن تک خورشید شاہ کے فارمولا پر بحث کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ ماحول بنا ہوا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیء،پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو وزیراعظم کو ارکان کو مینیج کرنے کے لئے وقت مل جائے گا،سپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے مزید ایک سے ڈیڈ ماہ لگ جائے گا،اپوزیشن کی رائے ہے کہ اس وقت اسٹبلشمنٹ غیرجانبدار، اتحادی حکومت سے ناخوش، اور اپنے ارکان بھی ناراض ہیں،مولانا فضل لارحمن نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے نمبر گیم بھی پوری کرلی ہے،جب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے تو پھر اسپیکر کی بجائے ڈائریکٹ وزیراعظم کے خلاف تحریک لانی چاہیے،نواز شریف سمیت اپوزیشن کے اکثریتی رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کی،تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر کی بجائے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

14 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

44 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

55 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago