عرب اتحاد کا حوثی باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی فوجی اتحاد نے حوثی باغیون کی جانب سے کئے جانے والے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان عرب فوجی اتحاد بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کئے گئے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے جن میں 383 میزائل اور 960 ڈرون اٹیک بھی شامل ہیں .

سعودی عرب کی جانب سے یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے چھوڑا جانے والا کھلونا ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے . العربیہ کے مطابق حوثیوں نے ڈرون سے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اسے فضاء میں ہی مار گرایا . عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا کہ یمنی حوثیوں کی شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا گیا . ادھر یمن میں حکومت کی حمایت کرنےو الے اتحاد نے بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی طرف حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کر دیا . . .

متعلقہ خبریں