سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ، جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بھی کی گئی اور کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ قبل ازیں 2017ء میں بھی سابق صدر رفیق تارڑ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر ان کا جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا کیوں کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے دل کی شریانیں بند تھیں ، اس حوالے سے اس وقت کی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناصرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء میں پہلی بار جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں بغیر سرجری کے مریض کے دل کی شریانیں کھولی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ رفیق تارڑ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے ، ان کے دور میں صدر کے اختیارات کو بتدریج کم کیا گیا اور بالآخر تیرھویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات میں مکمل طور پر کمی کردی گئی جب کہ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد بھی رفیق تارڑ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 2001ء تک صدر پاکستان رہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

5 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

16 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

36 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

47 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

53 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago