پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی، ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی۔مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی۔نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
قبل ازیں خودکش حملہ آور کی شناخت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔۔سی ٹی ڈی نے سہولت کاری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں60 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ نمازجمعہ کے وقت کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکا ہوا ، اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، دھماکےسے قبل دہشت گرد اور تعینات اہلکارمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے دھماکے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔ عینی شاہد نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

9 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

29 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

40 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

46 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

55 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago