شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟ تھائی پولیس کا تحقیقات کا اعلان

بینکاک (قدرت روزنامہ)تھائی پولیس نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی، انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے۔تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کیلئے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے

علاقے کو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب تھائی پولیس نے شین وارن کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

10 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

30 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

47 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

55 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago