پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ روس سے قدرتی گیس اور گندم کی درآمد کر سکے گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ معاہدہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت بڑے مذاکرات ہوئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے جلد 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے طویل عرصے سے التوا کا شکار پاکستان اسٹیل مل گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات کی ۔اب یہ گیس پائپ روسی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔

قبل ازیں کیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، حالیہ دنوں میں چین اور روس کے دور کیے، چین اور روس میں زبردست بات چیت ہوئی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کے اہم دوروں میں ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے۔ روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیدا ہوا، ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا غلط تھا، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمیشہ کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا درست نہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہید ہوئے، ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

1 min ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

11 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

23 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

42 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

59 mins ago