کراچی(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ خان نے کہا ہے کہ میں دور طالب علمی میں پنجاب یونیورسٹی، لندن اسکول آف اکنامکس میں طلبا سیاست میں حصہ لیتی رہی۔ مسلم لیگ ق ایک بہترین جماعت تھی جس دورانئے میں ہم تھے بہترین کام ہوا۔ مسلم لیگ ق کے علاوہ میں نے کبھی کوئی اور پارٹی جوائن نہیں کی۔اب میں کسی پارٹی میں نہیں ہوں۔ پاکستان میں خواتین کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوتی ہیں خواتین بہت پسماندہ ہیں مرد کم تعلیم یافتہ بھی ہے تو اسے وزارت اور نوکری مل جاتی ہے۔
اس سے کہیں زیادہ پڑھی لکھی خاتون کو موقع نہیں ملتا۔ اس ادارے کو مضبوط کروں گی تو ملک کی عورت مضبوط ہوگی، یہ میرے اندر جذبہ تھا کہ ان کے لئے کچھ کیا جائے۔ میری جتنی استطاعت تھی میں نے اپنا حصہ ڈالا اور آج ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔ بحیثیت ممبر قومی اسمبلی قانون سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میرے اندر فائٹنگ اسپرٹ میری والدہ نے ڈالی۔کسی سے حسد نہیں کرنا چاہئے پاؤں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا چاہئے۔ جب میں آئی تھی تو8 سال سے ادارہ چل رہا تھا 2010ء سے کوئی پانچ کیسوں کی ہر ماہ اوسط تھی اب ہم اس کو تقریباً100 کی اوسط پر لے آئے ہیں
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…