سانحہAPS میں زندہ بچنے والا احمد نواز آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔
احمد نواز کو دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ میں اگست 2020 میں داخلہ ملا تھا۔

احمد نواز نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ آج میری زندگی کا سب سے یادگار اور تاریخ ساز لمحہ ہے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کے سب سے بڑے اور تاریخی پلیٹ فارمز میں سے ایک آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہو گیا ہوں۔
احمد نواز نے کہا کہ وہ ہر اس شخص کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جنہوں نے منتخب ہونے میں ان کی حمایت کی، وہ اپنے والدین کے بھی شکرگزار تھے، جنہوں نے ہر چیز میں ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی۔
اسکول پر حملے کے وقت احمد اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ انہوں نے اپنی استاد کو آگ لگانے کے خوفناک واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔
احمد کے بازو پر متعدد چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد ان کا خصوصی طور پر برمنگھم کے ملکہ الزبتھ اسپتال میں علاج ہوا تھا۔برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔
احمد نواز کو برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے نوازا جا چکا ہے۔
دو برس قبل نومبر میں احمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ انھیں کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘۔کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے بھی احمد نواز کو نوازا جاچکا ہے، امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبا اختیار بنانے پر احمد کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

2 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

8 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

15 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

22 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

32 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

38 mins ago