ندیم افضل چن کے بعد بلاول بھٹو نے ایک اوربڑی وکٹ گرانے کی تیاری پکڑ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کی صورت میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کو بھی پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی سماء نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی قیادت نے منظور وٹو خاندان سے رابطہ کرکے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ اس دعوت پر منظور وٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد حتمی جواب دیں گے۔ اس موقع

پر منظور وٹو نے کہا کہ بلاول کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد پی پی پی قیادت سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے، ان کا پیپلز پارٹی قیادت سے دیرینہ تعلق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد ندیم افضل چن نے باضابط طو رپر دوبار پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا رکر لی ،ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن ،خورشید شاہ، شازیہ مری ، فیصل کریم کنڈی ،حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، ، نثار کھوڑو، رانا فاروق احمد خان، چوہدری نوید، ٹوچی خان، شمیم آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو دوبارہ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی واپسی سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ ہم سب نے مل کر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی ہے ۔ ندیم افضل چن کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رہنمائوں کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ بلاول بھٹوزرداری کی جوہر ٹائون میں ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

7 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

27 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

44 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

53 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago