سفاک باپ نے 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محلہ نورپورہ میں 7 دن کی معصوم بچی کو سفاک باپ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں سفاک باپ شاہزیب نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا۔دوسری جانب ڈی

پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

13 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

18 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

26 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

32 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

39 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

51 mins ago