اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے . نجی ٹی وی سماء کے مطابق ملاقات ميں موجودہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا .
خیال رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن بھی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے . ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا، پی پی میں دوبارہ شمولیت
کے فیصلے پر مطمئن ہوں . انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی .
. .