تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، پوتا زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں ان کا پوتا بھی زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شکور شاد نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے

کہ کیا ایم این اے کے گھر پر فیڈر لگے ہوئے ہیں جو یہ ڈنڈا بردار نوجوان پتھراؤ کرنے میرے گھر آئے تھے؟شکور شاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے میرا 8 سال کا پوتا بھی زخمی ہو گیا، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم نے احتجاج کو ہمیشہ ویلکم کیا ہے لیکن اس طرح حملہ آور ہونے سے کیا ہوگا؟
کیا ایم این اے کے گھر پے فیڈر لگے ہوے ہیں جو یہ ڈندا بردار نوجوانان میرے گھر کے بار پتھراہ کے لیے آیے تھے؟ پتھراہ سے میرا ایک آٹھ سالہ پوتا بھی زخمی ہوا ہے ۔ احتجاج سب کا حق ہے اور احتجاج والوں کو ہم نے ہمیشہ ویلکم کیا ہے ۔ لیکن اس طرح حملا آور ہونے سے کیا فائدہ ہوگا؟

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

5 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

9 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

17 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

24 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

31 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

42 mins ago