فضیلہ قاضی شوبز میں امتیازی سُلوک کیخلاف بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ)فضیلہ قاضی نے شوبزانڈسٹری میں امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کی ہے . اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ایوارڈز شوز اورکرداروں کی بندربانٹ کے حوالے سوال اٹھایا .


ویڈیو کے آغازمیں فضیلہ کا کہناہے کہ،’ اپنے بڑوں سے کہاوت سُنی تھی کہ ‘بندر بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں’ اور یقین کریں کہ اس کہاوت کا مطلب آج مجھے اچھی طرح سے سمجھ آرہا ہے .
افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہزاروں اداکارایک سے بڑھ کرایک کام کررہے ہیں لیکن جب بھی کسی ایوارڈزکی تقریب کا موقع ہو یا ان کی صلاحیتوں کو سراہنے اوراعتراف کرنے کا موقع ہوتو وہاں وہی دوچار لوگ نظرآتے ہیں جو پی آراورنیٹ ورکنگ کےفن میں ماہر ہرتے ہیں .
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ، ‘ہم کون لوگ ہیں، کیا ہماری اپنی کوئی سوچ اور وژن نہیں ہے، ہمیں نظر نہیں آتا یا ہم اندھے ہیں،سارے اداکارمرتو نہیں گئےنا توجواچھا کام کرتے ہیں انہیں نیک نیتی کے ساتھ تسلیم کریں اورناانصافی نہ کریں’ . فضیلہ قاضی نے شکوہ کیا کہ صرف وہی لوگ جوچند گروپس کا حصہ ہیں وہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہتے ہیں، بہت اچھے اچھے کردارصرف اسی لیے انہی لوگوں کو مل جاتے ہیں جوجھوٹی تعریفیں کرکرکے ایک دوسرے کو کام دلوا رہے ہوتے ہیں .
انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف آوازاٹھانے والی فضیلہ قاضی نے آخرمیں گزارش کی، ‘یہ زیادتی نہ کریں اور انڈسٹری کو انڈسٹری رہنے دیں’ . انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت اورسینیئرآرٹسٹس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پراس سے قبل بھی کئی سیلیبرٹیزآوازاٹھاچکی ہیں .
سال 1988 میں بطور فیشن ماڈل کیریئرکاآغازکرنے والی52 سالہ فضیلہ نے 1991 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ان کے شوہرقیصرخان نظامانی بھی بھی بطوراداکاراورپروڈیوسراپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں