دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہےجس میں مردانہ، زنانہ اور درمیانہ مارچ ہورہا ہے،حافظ حسین احمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانا کیا اس کو جائز تسلیم کرنا نہیں ہوگا، دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہے جس میں مردانہ، زنانہ، درمیانہ اور فوجی مارچ ہورہا ہے۔ اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بقول پی ڈی ایم کے پیپلز پارٹی نے ان کے پیٹھ میں چھرا گونپا ہے

اب آصف زرداری ایک بار پھر ان کے پاس آئے ہیں تو کیا اب دوسرا چھرا گھونپیں گے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری منزل ایک ہے لیکن راستے جدا ہیں،زرداری تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ امپائر تونیوٹرل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساڑھے تین سال سے 48گھنٹوں کی بات کررہے ہیں لہذا بتایا اور سمجھایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں؟ ظاہر ہے مولانا فضل الرحمن نے سوچ سمجھ کر ہی بات کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں کی بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ یہ بات مولانا فضل الرحمن نے کی ہے ان سے پوچھا جائے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے پوچھتے ہیں کیوں کہ 48گھنٹوں والی بات میں نواز شریف، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں سے یہی کہا جارہا ہے کہ استعفے آگئے، استعفے جیب میں پڑے ہیں، استعفے دیدئیے ہیں، استعفے دسمبر میں آجائیں گے، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے،سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا لیکن اسی اسمبلی سے سینٹ کا الیکشن لڑاگیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا الیکشن لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکرکیا اسی اسمبلی کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

8 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

13 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

21 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

27 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

34 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

46 mins ago