فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا آصف زرداری ، شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ان تین بڑوں کی

ملاقات میں نمبر گیم پر بھی بات ہوگی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اہم ہدایات جاری کر دیں،پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں ،شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا، تمام اراکین پارلیمان کو ملک میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی بیرون ملک دوروں میں اراکین کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوانے کی سازش کر رہے ہیں،شہباز شریف نے پارٹی اراکین کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا۔دوسری جانب دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے ممبران قومی اسمبلی کو آج رات تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی،اپوزیشن جماعتیں آج پیر سے پارلیمان میں حکومت مخالف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی،اپوزیشن جماعتیں رواں ہفتے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائے گی۔

Recent Posts

کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے…

4 mins ago

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا بن گیا: فیصل کنڈی

ملتان ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی…

5 mins ago

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

12 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

15 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

21 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

21 mins ago