پی آئی اے چین کے مزید 2 شہروں کے لیے پروازیں چلائے گی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اب چین کے مزید 2 شہروں کے لیے پروازیں چلائے گی کیوں کہ چین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو گوانگ ژو اور ژیان کے لیے مزید دو آپریٹنگ لائسنس جاری کردیے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا ہے ، جس کے بعد اب گوانگ ژو اور ژیان کے لیے بھی قومی ایئرلائن کی جانب سے پروازوں کا شیڈول بنانیا جائے گا ، اس ضمن میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی نے بتایا ہے کہ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو چین کے مزید 2 شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیا ہے ، اس کے علاوہ پی آئی اے نے چینگڈو اسٹیشن کے آپریٹنگ لائسنس کے حصول کے لیے بھی درخواست دی ہے اور امید ہے اگلے ماہ اس کی منظوری مل جائے گی جب کہ اس سے قبل پی آئی اے کے پاس صرف چینی دارالحکومت بیجنگ کے لیے ہی آپریٹنگ لائسنس تھا۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے باکو کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے ، باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے ، قومی ائرلائن کی مدد سے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی کی پرواز سے سفر کر سکیں گے کیوں کہ کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پی آئی اے باکو کے لیے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی ، اس ضمن میں پی آئی اے کی پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022ء کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے روانہ ہو گی جب کہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 کو روانہ ہو گی ، یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کریں گی۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی ، سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، ائیر لائن کی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

6 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

9 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

14 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

15 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

22 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

24 mins ago