اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پر آچکا ہے ، یہ چھ افراد پر مشتمل نیٹ ورک ہے .
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد ، سلیپنگ سیل سمیت تمام چھ لوگ ہمارے ریڈار پر آگئے ہیں ،خیبرپخونخوا کی پولیس نے بہت بڑا کام کیا ہے ، پشاور دھماکے میں تقریب 68 افراد شہید ہوئے تھے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے ، خواتین مارچ کی انتظامیہ سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں چاہیں احتجاج کریں لیکن وقت اور جگہ کا تعین ڈپٹی کمشنرز سے ملاقات میں طے کریں ، ہمیں عورت مارچ یا حجاب مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ، بس آپس میں مت جھگڑیں .
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہو گی جس میں جے 10 سی طیارے شرکت کرینگے ، انشا اللہ ایسا وقت بھی آئے گا جب جے 20 سی طیارے بھی پاکستانی فوج کا حصہ ہونگے .
. .