پشاور دھماکے میں ملوث پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پر آچکا ہے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پر آچکا ہے ، یہ چھ افراد پر مشتمل نیٹ ورک ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  دھماکے میں ملوث افراد ، سلیپنگ سیل سمیت تمام چھ لوگ ہمارے ریڈار پر آگئے ہیں ،خیبرپخونخوا کی پولیس نے بہت بڑا کام کیا ہے ،   پشاور دھماکے میں   تقریب  68 افراد شہید ہوئے تھے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے ،  خواتین مارچ کی انتظامیہ سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں چاہیں احتجاج کریں لیکن وقت اور جگہ کا تعین ڈپٹی کمشنرز سے ملاقات میں طے کریں ، ہمیں عورت مارچ یا حجاب مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ، بس آپس میں مت جھگڑیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہو گی  جس میں جے 10 سی طیارے شرکت کرینگے ، انشا اللہ ایسا وقت بھی آئے گا جب جے 20 سی طیارے بھی پاکستانی فوج کا حصہ ہونگے ۔ 

Recent Posts

کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے…

1 min ago

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا بن گیا: فیصل کنڈی

ملتان ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی…

1 min ago

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

9 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

12 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

17 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

17 mins ago