خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے . ڈاکٹروں کی تجاوزیر پر عمل کریں ،مجمع میں ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں . انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر کی بنیاد کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے . جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں . ہربارکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے . ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے کا خیال رکھیں . اسدعمر نے کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2 ارب خرچ کرنےجارہی ہے اور اب بھی 3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں . ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے2سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ 24گھنٹے میں 5ہزار سے زائدکورونا کیسز رپورٹ ہوئے . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے . کورونا کی چوتھی لہر کا اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے . ایبٹ آباد، اسلام آباد کے اسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دباؤ ہے . کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسدعمر نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے متعلق وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جائیں گی .
ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانوی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے .
متعلقہ خبریں