(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسدعمر نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے متعلق وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانوی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں کی تجاوزیر پر عمل کریں ،مجمع میں ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر کی بنیاد کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے۔ جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں۔ ہربارکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے۔ ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
اسدعمر نے کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2 ارب خرچ کرنےجارہی ہے اور اب بھی 3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے2سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ 24گھنٹے میں 5ہزار سے زائدکورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کا اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے۔ ایبٹ آباد، اسلام آباد کے اسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دباؤ ہے۔ کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…