گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے واقعات تھم نہ سکے

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے واقعات تھم نے سکے ،20دنوں کے دوران 4واقعات درجنوں محنت کش جھلس گئے ،روک تھام کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران خاموش تماشائی بن گئے پیر کی صبح شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کے پلاٹ نمبر 60پر لنگرانداز ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی واقعہ کے نتیجے میں جہاز کے متاثرہ حصے میں موجود دو مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ دیگر محنت کشوں نے جہاز سے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں بتایاجاتا ہے کہ جھلسنے والے محنت کشوں کو گڈانی کے مقامی اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے سبب ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ،واضح رہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے چند ہی دنوں میں یک بعد دیگر واقعات نے شپ یارڈ میں محنت کشوں کے حوالے سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور جہاز پر کام کے آغاز سے قبل احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں طے شدہ SOPsپر عملدرآمد کرانے والے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی اور اپنے فرائض میں غفلت ولاپروائی کے حقائق کو آشکا ر کردیا ہے ۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

4 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

7 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

12 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

13 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

20 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

22 mins ago