خضدار، گرینڈ الائنس ملازمین مزدود یونینز اتحاد کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار گرینڈ الائنس تمام ملازمین مزدود یونینز اتحاد کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ خضدار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی دھرنے میں صوبائ حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور جلسہ کا اہتمام احتجاجی جلسہ سے گرینڈ الائنس مشترکہ ملازم مزدور اتحاد خضدار کے قائدین ثناء اللہ جام ،محمد اسلم نوتانی ،مہراللہ قمبرانی، آغا ذوالفقار شاہ، خلیل احمد چنال، محمد اسلم زہری ،علی احمد شاہوانی ،محمد الیاس موسیانی منظوراحمد ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ صوبائ حکومت کی ناروارویہ کے صوبائ ملازمین کو %25 کو دینے حکومتی رکاوٹ صوبائ ملازم دشمنی پر مبنی گھناؤنی عمل ہے مقررین نے کہا آج پورے صوبہ میں ملازمین سراپا احتجاج ہے اور تمام محکموں کو تالابندی کرکے اپنے حق کیلئے روڈوں پر احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا ملازمین اسوقت تک احتجاج پر ہونگے جبتک صوبائ حکومت ملازمین کے لئے %25 فیصد کی نوٹیفکیشن جاری نہیں کریں گے آخر میں مقررین نے کہا ان شاءاللہ گرینڈ الائنس خضدارکے ملازمین اتحاد مرکزی صوبائ قائدین کے کال پر 15 مارچ کے احتجاج پر وزیراعلی بلوچستان کے ہاؤس اور دفتر کا گھیراؤ کریں گے اور اپنے حقوق کو زبردستی ان سے چھین لیں گے اور نوٹیفکشن تک روڈ پر بیٹھ کر احتجاج جاری رکھیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں