کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیکا آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیا .
بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا آرڈیننس کے خلاف ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالمجید کاکڑ کی دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان نے کی .
درخواست کی سماعت میں ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کےتوسط سےوفاق کو نوٹس جاری کیا .
عدالت عالیہ نے درخواست کو 22 مارچ کی سماعت کے لئے مقرر کردیا .
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بھی پیکا آرڈیننس کےخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے .
. .