رفیق تارڑ کی وفات ہمارے لیے ایک ذاتی صدمہ ہے، مریم نواز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق صدر رفیق تارڑ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کی وفات ہمارے لیے ایک ذاتی صدمہ ہے۔

مریم نواز نے نواز شریف کے ہمراہ رفیق تارڑ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رفیق تارڑ کی آئین، قانون اور جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم رفیق تارڑ نواز شریف کے باوفا دوست اور ساتھی تھے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ رفیق تارڑ مسلم لیگ کے لیے سیاسی پیشوا کی حیثیت بھی رکھتےتھے، اللّہ تعالی مرحوم رفیق تارڑ کے درجات بلند فرمائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ رفیق تارڑ 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے، وہ 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے۔

Recent Posts

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

15 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

15 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

17 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

29 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

36 mins ago

راولپنڈی احتجاج؛ 12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف…

43 mins ago