شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے . آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی جشن آزادی منانے کے لئے خریداری شروع کر دی ،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جبکہ بازاروں میں شہریوں کا رش د کھائی دینے لگا . کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں . بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی وطن عزیز کی آزادی کے جشن کو خوب سے خوب تر منانے کے لئے خریداری میں مصروف ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،بازاروں ، گلیوں اور سڑک کناروں پر پاکستانی جھنڈوں سمیت 14اگست سے متعلق مختلف بیجز،ٹوپیاں ،شرٹس اور دیگر لباس کی فروخت جاری ہے . تفصیلات کے مطابق اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، گلیاں اور بازار رنگ
برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے .
متعلقہ خبریں