مشن تحریک عدم اعتماد؛ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے مشن کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہونے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور مولانا کے درمیان ملاقات آج سہ پہر تین بجے مولانا کی رہائشگاہ پر ہوگی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ابھی تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران اپوزیشن کی نمبر گیم کے پلان پر بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ حکومتی اتحادیوں، اور حکومت کے ناراض ارکان سے رابطوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے رکیوزیشن جماع کرانے کے وقت کے ترین پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

7 mins ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

23 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

25 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

37 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

44 mins ago